پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق یہ ویب سائٹس شہریوں سے غیر قانونی طور پر آن لائن ادائیگیاں وصول کر رہی تھیں۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی ادائیگی نہ کریں اور صرف سرکاری ویب سائٹس اور تصدیق شدہ ذرائع ہی استعمال کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos