کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

کوٹ ادو کی تحصیل سرور شہید کے نواحی علاقے میں بجلی کی ٹوٹ کر گرنے والی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مرنے والوں میں باپ، بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں، جن کی شناخت نواز، عمران اور مظہر کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے فوری بعد تینوں کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال سرور شہید منتقل کر دی گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بجلی کی ٹوٹ کر گرنے والی تار کے سبب یہ المیہ پیش آیا اور مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔