کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے گرج چمک اور بارش متوقع ہے۔ بارش معتدل شدت کی رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعہ سے سردی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت آج 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔