عمران خان ہر ملاقات کو ریاست اور اداروں کبخلاف استعمال کرتے رہے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم اتفاق رائے سے منظور ہوئی تھی، لیکن آئین میں دوبارہ اتفاق رائے کے ذریعے بہتری ممکن ہے اور اس کا راستہ کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے اور اس پر بات ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے گل پلازہ میں آگ کے واقعے کی تحقیقات پر زور دیا اور کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ گل پلازہ کی منزلوں کی منظوری کس نے دی اور کب بنیں، تاکہ مکمل احتساب ہو سکے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کو مکمل اختیارات دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ آئینی تقاضا ہے اور جب تک ضلعی حکومت بااختیار نہیں ہوگی، عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے۔

پی ٹی آئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر ملاقات کو ریاست اور اداروں کے خلاف استعمال کرتے رہے، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات کے طریقہ کار کی وضاحت کر دی ہے۔

خواجہ آصف کے بیان پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسمبلی میں دی گئی رائے ذاتی ہے اور ہر رکن کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے، اس لیے ذاتی رائے کو ذاتی ہی رہنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔