لاہور کی عدالت نے پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران حکومت سے بسنت منانے کی اجازت والی بلڈنگز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ جسٹس ملک محمد اویس خالد نے کہا کہ بسنت لاہور کی پہچان ہے اور پچیس سال بعد منعقد ہورہی ہے، تاہم خستہ حالت بلڈنگز کی چھتوں پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
عدالت نے سپیشل سیکرٹری ہوم سے حفاظتی اقدامات کی مفصل رپورٹ 26 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ بسنت کے دوران ایمرجنسی کال نمبر دستیاب ہو اور عوام کو حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos