اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آج سہ پہر 2:30 بجے سے شام 3:30 بجے تک ٹریفک ڈائیورشنز کا اعلان کیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق اس دوران سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر عارضی ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستوں کے طور پر جناح ایونیو، نائنتھ ایونیو، سیونتھ ایونیو اور اندرون شہر کے سروس روڈز استعمال کریں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ دشواری سے بچنے کے لیے شہری 20 سے 25 منٹ اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے۔ کسی بھی قسم کی اپ ڈیٹ یا معلومات کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos