کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے پر لاپتا افراد کی اہلِ خانہ کی خواتین نے عمارت کے باہر احتجاج کیا۔ بڑی تعداد میں خواتین جلی ہوئی عمارت کے سامنے جمع ہو گئیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ واقعے کو چھ روز گزر چکے ہیں لیکن ان کے پیارے اب تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ خواتین نے روتے ہوئے کہا کہ ان کے گھروں میں مائیں اور بہنیں شدید صدمے کا شکار ہیں اور غم سے ان کا برا حال ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ریسکیو آپریشن کو تیز کیا جائے اور لاپتا افراد کی تلاش کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف اور تسلی مل سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos