فائل فوٹو
فائل فوٹو

طاقتور مغربی موسمیاتی نظام بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ موجود

اسلام آباد: ​ملک کے بالائی اور وسطی علاقے اس وقت ایک طاقتور مغربی موسمیاتی نظام (Western Disturbance) کے  زیراثر ہیں۔

​تازہ ترین موسمیاتی مشاہدات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور شمالی و وسطی پنجاب میں گہرے بادلوں کا سلسلہ موجود ہے۔ اس وقت خاص طور پر لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژنز اور پوٹھوہار خطے (اسلام آباد/راولپنڈی) میں گرج چمک کے طاقتور طوفان (Active Thunderstorms) بن رہے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ  ​اگلے 24 گھنٹوں میں  ​یہ موسمیاتی نظام آج رات بالائی سیاحتی مقامات کے طرف مزید شدت اختیار کرے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب: لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور راولپنڈی/اسلام آباد میں رات بھر وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا قوی امکان ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

​ایڈوائزری: شدید موسمی حالات کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور راستے مسدود ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔