فوٹو بشکریہ مقامی میڈیا
فوٹو بشکریہ مقامی میڈیا

کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ہوئی ،درجہ حرارت7 تک گرنے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار بھی جاری کر دیے ہیں۔ سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 26.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ نارتھ کراچی میں 20 ملی میٹر جبکہ گلشنِ معمار میں 17.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بحریہ ٹاؤن فیز 5 میں 14.2 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ ناظم آباد میں 6.5 ملی میٹر اور کورنگی میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پی اے ایف مسرور بیس پر 3.0 ملی میٹر جبکہ فیصل بیس پر 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے بعد کراچی کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ دیر رات کو کوئٹہ کی سرد ہوائیں شہر کا رخ کر سکتی ہیں جس سے موسم مزید سرد ہو جائے گا۔ کراچی اتوار تک سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے جبکہ رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے ساتھ پارہ 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔