پاکستان نے شام کی وحدت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔
قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام صورتوں میں شدید مذمت کرتا ہے اور امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
عثمان جدون نے شام میں کئی برسوں کے تنازع کے بعد سیاسی اور ادارہ جاتی پیش رفت کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کی بار بار کی خود مختاری کی خلاف ورزیاں شام کے استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو شام کے عوام کی حفاظت اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos