پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، پیپلز پارٹی بھی شریک ہوگی

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بھی شرکت کرے گی۔ اجلاس میں اہم قانون سازی پر غور متوقع ہے۔

قبل ازیں، مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے بعض امور پر پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات تھے، تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی سمیت دیگر حکومتی نمائندگان کی مشاورت کے بعد معاملات پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں شیری رحمان کے چیمبر میں مشاورت کی، جہاں دانش سکولز سمیت متعدد بلز پر پارٹی کے تحفظات زیر بحث آئے۔ اس کے علاوہ، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ارکان اسمبلی بھی مجوزہ قوانین پر مشاورت کے لیے رانا ثناء اللّٰہ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔