چونیاں: چھانگا مانگا روڈ پر شادی سے واپس آنے والی باراتیوں کی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں شامل افراد پتوکی اور لاہور سے تعلق رکھتے تھے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں ملک رحمت بھی شامل ہیں، جن کی شادی 9 فروری کو ہونی تھی۔ ملک رحمت گزشتہ ہفتے دبئی سے شادی کے سلسلے میں پاکستان پہنچے تھے، اور ان کی میت گھر پہنچنے پر گھر والوں اور اہلِ خانہ میں کہرام مچ گیا۔
زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور طبی امداد جاری ہے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ روڈ پر محتاط رہیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos