مری میں 24 گھنٹوں کے دوران 12 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی ہے۔شہرمیں غیر مقامی افراد کا داخلہ بند کردیاگیا۔
ڈپٹی کمشنرمری کے مطابق ،نیشنل ویدر فورکاسٹنگ سینٹر (NWFC) کے مطابق، مری اور گلیات میں مزید وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے، جو رات تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس دوران سڑکیں پھسلن زدہ ہو سکتی ہیں، لہٰذا سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رات بھر سنوفال کی وجہ سے مری جانے والے داخلی راستے بند ہیں۔ مری جانے والے دونوں راستوں پر ڈائیورشنز لگائی گئی ہیں اور ٹریفک واپس موڑا جارہا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ مری انتظامیہ سنوفال سے بند راستوں کو کھولنے کی کوشش کررہی ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس طرف سفر نہ کریں۔ٹریفک افسران کے ساتھ تعاون کریں۔ راستوں کے کھلنے کے متعلق سیاحوں کو آگاہ کردیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos