اسلام آباد: قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل غائب ہو گیا۔قومی اسمبلی یوٹیوب چینل پر قومی اسمبلی کی کارروائی براہ راست دکھائی جاتی تھی۔ چند روز سے قومی اسمبلی کی کارروائی یوٹیوب آفیشل لنک پر نہیں دکھائی جا رہی۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی پر بھی قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی چند روز سے نہیں دکھائی جا رہی۔ اپوزیشن ارکان نے دعوی کیا ہے کہ حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بلیک آئوٹ کرنا چاہتی ہے۔
قومی اسمبلی حکام کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل تکنیکی فالٹ کی وجہ سے خراب ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos