شدید برفباری،ضلع کرم میں پاک فوج کی فوری ریلیف کارروائیاں شروع

شدید برفباری کے دوران ضلع کرم میں پاک فوج نے فوری ریلیف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ پاراچنار سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں مقامی آبادی کی امداد اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کے لیے فوج نے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے مناتو گاؤں سے مقامی کالج تک برف سے ڈھکے راستوں کو صاف کیا۔ اطلاعات کے مطابق ریلیف آپریشن کے دوران برف میں پھنسی متعدد گاڑیوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، اور مناتو صدا روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی بحال کر دی گئی ہے۔

پاک فوج کی بروقت کارروائی سے علاقے میں اہم رابطوں کی بحالی ممکن ہوئی، جس سے مقامی افراد کی مشکلات کم ہوئیں۔ مقامی آبادی نے سخت موسمی حالات میں امداد فراہم کرنے پر فورسز کی کاوشوں کو سراہا اور فوج کی جانب سے امن اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کے عزم کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔