کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئےمقرر
عدالت نے اس معاملے پر پنجاب حکومت سے پہلے ہی تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے، جس پر سماعت کے دوران مزید دلائل سنے جائیں گے۔
January 24, 2026 · قومی
لاہور ہائیکورٹ نے کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ جسٹس اویس خالد 26 جنوری کو ان درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
درخواستیں شیخ امتیاز سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہیں جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 غیر قانونی ہے۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ یہ ایکٹ کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے اس معاملے پر پنجاب حکومت سے پہلے ہی تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے، جس پر سماعت کے دوران مزید دلائل سنے جائیں گے۔