مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے، جس کے بعد رابطہ سڑکیں جلد کھلنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
شدید برفباری کی وجہ سے متعدد سڑکیں برف سے ڈھک گئی تھیں، جس کے باعث مزید گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے سخت موسمی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری رکھا۔
جھیکا گلی سے ملحقہ ایم آئی ٹی روڈ کو کلیئر کر کے کھول دیا گیا ہے، جبکہ گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ کسی سیاح کے پھنسنے یا نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ترجمان کے مطابق مری میں برفباری کے ختم ہونے کے بعد راستوں کو جلد کھولنے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں تاکہ ٹریفک اور سیاحتی سرگرمیاں معمول پر آ سکیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos