نجف حمید کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت خارج کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کے بعد دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔ نجف حمید اپنے وکیل میاں علی اشفاق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے نجف حمید کی کسٹڈی ضروری ہے، لہٰذا ضمانت خارج کی جائے۔

وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ یہ وکالتی تاریخ کا انوکھا کیس ہے کیونکہ تفتیشی افسر شکایت کنندہ ہے، اور اصل شکایت کنندہ نے عدالت میں بیان دے کر بتایا کہ معاملہ طے پا چکا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کی درخواست خارج کی جائے کیونکہ شکایت کنندہ نے کیس کو مزید نہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران یہ بھی نوٹ کیا کہ سولہ سال میں مکمل تفتیش نہیں ہوئی اور سرکاری زمین کا معاملہ بھی نہیں ہے، اس لیے مزید کارروائی کے لیے ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔