کراچی کے سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ واقعے کے 8 روز بعد نبی بخش تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر درج کیا گیا، جو غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج ہوا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گل پلازہ میں آتشزدگی کے دوران شدید غفلت برتی گئی، عمارت میں حفاظتی انتظامات موجود نہیں تھے جبکہ متعدد دروازے بند ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ مقدمے میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ واقعے کے دوران لائٹس بند کر دی گئیں جس سے متاثرہ افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔
ایف آئی آر کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افراد کے نام مقدمے میں شامل کیے جائیں گے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos