تصویر: راولپنڈی پولیس

راولپنڈی میں 14 سالہ بچی کا لرزہ خیزقتل۔نعش برآمد

راولپنڈ ی کے علاقے رتہ امرال سے لاپتہ 14 سالہ بچی کی نعش ملی گئی۔

بھائی کی درخواست پر لڑکی کے اغواء کا مقدمہ ایک روز قبل درج کیا گیا تھا، سامان خریدنے کے لیےگھر سے بازار گئی تھی واپس نہ آئی۔

ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس پی راول پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ پر نوٹس لے لیا۔پولیس کا کہناہے کہ موقع سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، وقوعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملوث ملزم یاملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔