لاہور کے ایک 19 منزلہ ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 180 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق آگ ہوٹل کے بیسمنٹ میں لگی تھی، تاہم بروقت کارروائی کے باعث عمارت کے اندر موجود تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب ہوٹل کے اندر کوئی شخص موجود نہیں ہے، جبکہ ایک شدید زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک نوجوان ہوٹل کی لانڈری میں ملازم تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا، جس کی وجہ سے بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos