محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایک مغر بی ہواؤں کا سلسلہ 25 جنوری (اتوار) کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے،جو 26 جنوری کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا ۔
اس موسمی نظام کے زیرِ اثر25(رات) اور 26 جنوری کے دوران بلوچستان (کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی، تربت، گوادر، جیوانی، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ 26 جنوری کو بالائی سندھ (سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو) میں بھی بارش/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
26 اور 27 جنوری کے دوران گلگت بلتستان (دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، راولاکوٹ، حویلی)، چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بنوں، پشاور، نوشہرہ، صوا بی، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، کرم، خیبر، ہنگو، باجوڑ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، اٹک، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گجرات، سرگودھا، میانوالی، گوجرانوالہ، ملتان، لیہ، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ، بالائی علاقوں میں برفباری (چند مقامات پر شدید برفباری) کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پیر26 جنوری (رات) سے 27 جنوری کے دوران شدید برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہوگا۔
اس دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت دی گئی ہے ،مزید برآں، دن کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ”الرٹ“ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos