پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بارے میں ایم کیوایم اپنی زبان سے نہیں بول رہی،وزیردفاع بھی کسی اور کی زبان بول رہے ہیں ۔
’’ امت ڈیجیٹل ‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے بنیل گبول نے کہا کہ یہ پیپلزپارٹی کے ساتھ براہ راست جھگڑامول لینے والی بات ہے۔18ویں ترمیم ہمارے لیے زندگی اور موت کا سوال ہے، ہم نے صوبوں کوحقوق دیئے، اگر آپ صوبائی خودمختاری کو چیلنج کریں گے تو ہم اس کی مخالفت بھی کریں گے، بحث بھی کریں گے،احتجاج بھی کریں گے۔
نبیل گبول نے کہا کہ غلطیاں اور کوتاہیاں ضرورہیں ،اس پربات کریں لیکن یہ تو نہ کہیں کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کردیں ۔ہم بات چیت کرنے کے لیے بھی تیارنہیں،اسے ختم کرنے کے لیے ہماری لاشوں سے گذرناپڑے گا۔مزید تفصیل وڈیومیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos