کراچی : گل پلازہ میں لگنے والی بھیانک آگ کے بعد ملبے سے آخری 6 لاشوں کی تلاش ریسکیو ٹیموں کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئی ہے۔
ایم اے جناح روڈ پر قائم شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے کو ایک ہفتہ گزر گیا ,آج 8واں دن ہے ،امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،6 لاشوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
ڈی سی سائوتھ کے مطابق 71 لاشیں مل چکی ہیں جن میں سے 16کی شناخت ہو چکی ہے، بیسمنٹ سے ملبہ اٹھا جا رہا ہے تا ہم ملبہ اٹھانے کے دوران ایک پھر آگ بھڑک اٹھی جسے فورابجھا دیا گیا۔
شدید گرمی، دھوئیں اور عمارت کی مخدوش حالت کے باعث امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں، جس سے متاثرہ خاندانوں کی بے چینی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos