کراچی: آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیو ورکرز ایسوسی ایشن کےسیکریٹری جنرل سید ذوالفقار شاہ کی امت ڈیجٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کہ آگ لگنے کا پہلا اصول یہ ہے کہ شور مچایا جاتا ہے تاکہ لوگ الرٹ ہو جائیں اور اپنی جان بچانے کیلیے باہر نکل جائیں ۔
انھوں نے کہ گل پلازہ کے دکاندار سامان نکالنے میں لگ گئے ،اگر آپ سامان نکالنے لگ جائیں گے تو جان کیسے بچے گی، فائربریگیڈ کو پائپ نہیں لگانے دیے، کہا جا رہا ہے کہ فائر بریگیڈ دیر سے پہنچا،ہماری گاڑیاں اطلاع ملنے کے بعد پانچ سے سات منٹ میں یہاں پہنچ چکی تھیں، کیمروں سے چیک کیا جا سکتا ہے،لوگ افراتفری میں بھاگ رہے تھے ، رش لگا ہوا تھالیکن ہمیں کام نہیں کرنے نہیں دیا گیا، رکاوٹیں ڈالی گئیں۔
ذوالفقار شاہ نے مزید کہاکہ کورنگی مہران ٹائوں میں جب آگ لگنے واقعہ ہوا تھا تو وہاں شہید ہونے والوں ابھی تک رقم نہیں ملی، اب ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے پتہ نہیں یہ ملتے بھی کہ نہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos