کراچی کے گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران اہلکاروں کو ایک دکان سے قرآن پاک کا ایک نسخہ اور کچھ مقدس اوراق صحیح سلامت حالات میں مل گئے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس دکان کا پورا سامان آگ میں جل گیا تھا اور کوئی چیز نہیں بچی تھی لیکن دکان کے اندر سے قرآن پاک کا ایک نسخہ درست حالت میں ملااس کے علاوہ کچھ مقدس اوراق بھی ملے۔
کچھ دن پہلے گل پلازہ کی مسجد سے بھی قرآن پاک کے نسخے درست حالت میں ملے تھےگراونڈ فلور پر کئی دکانیں جل گئیں لیکن ایک دکان کے دروازے کے اوپر لکھی سورہ کوثر محفوظ رہی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos