فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

سانحہ گل پلازہ : 23 لاشوں کی شناخت، جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہو گئی

کراچی: سانحہ گل پلازہ میں ڈی این اے کے ذریعے مزید ایک لاش کی شناخت کرلی گئی، شناخت شدہ لاشوں کی تعداد 23 جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئی۔

سانحہ گل پلازہ میں ملبے سے انسانی باقیات نکلنے کا سلسلہ جاری ہے، آج مزید ایک لاش کی شناخت ڈی این اے کی مدد سی ہوئی ہے۔

انچارچ شناخت پروجیکٹ سی پی ایل سی عامر حسن کے مطابق شناخت ہوئی لاش عبدالحسیب نامی شخص کی ہے، اب تک 23 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے جس میں 16 لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے ہوئی جس کے بعد تاحال جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔

عامر حسن کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دو افراد کی باقیات ملی تھیں۔

دریں اثنا گل پلازہ آتشزدگی میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی نمازِ جنازہ دہلی کالونی عید گاہ گراؤنڈ میں ادا کردی گئی جس میں رشتے داروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ نماز جنازہ میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، منعم ظفر، نجمی عالم سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ایدھی حکام کے مطابق 4 میتوں میں 2 بہنیں اور ایک بھائی شامل ہیں۔ دہلی کالونی کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، متاثرہ خاندان کے خاتون سمیت 2 افراد کی شناخت ہونا باقی ہے، متاثرہ خاندان شاپنگ کے لیے گل پلازہ گیا تھا۔

اسی طرح سانحہ گل پلازہ میں شہید محمد شیث کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ شہید محمد شیث کے والد نے پڑھائی جو کہ گارڈن کشتی والی مسجد میں ادا کی گئی۔ بعدازاں شیث کو گارڈن میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔