آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ برفباری کے دوران نقصانات کی تفصیلات جاری

 

مظفرآباد: سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ برفباری کے دوران ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک شہری جاں بحق ہوا، جبکہ برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 11 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور 8 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

دارالحکومت سے پیر چناسی کی شاہراہ برفباری کے سبب بند ہے، تاہم دارالحکومت سے وادی نیلم تک شاردہ روڈ بحال کر دی گئی ہے۔ بلند و بالا علاقوں اور نیلم ویلی کی بند شاہراوں کو کھولنے کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ ہٹیاں بالا سے وادی لیپہ جانے والی شاہراہ بھی بحال کر دی گئی ہے۔ ایس ڈی ایم اے نے شہریوں کو پھسلن کے خطرے کے پیش نظر سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

اندرون وادی لیپہ کی شاہراوں اور برفباری سے بند بالائی علاقوں کی سڑکوں کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔