عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر عبور کر گئی

 

عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے اور سونے کی فی اونس قیمت تاریخی طور پر پہلی بار 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کر گئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق چاندی کی قیمت میں بھی 4 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے اور فی اونس چاندی 108 ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔

پاکستان میں عالمی منڈی کے اثرات کے باعث 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 6,500 روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت 521,162 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,583 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 446,812 روپے تک جا پہنچی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 526 روپے بڑھ کر 10,801 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں فی اونس سونا 65 ڈالر مہنگا ہو کر 4,988 ڈالر کی سطح پر پہنچا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔