کراچی:ایم اے جناح روڈ پرواقع گل پلازہ کی عمارت کو سیل کرنےکا عمل شروع

 کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کی عمارت کو سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جو 9 روز قبل آتشزدگی سے شدید متاثر ہوئی تھی۔

واقعے کے دوران عمارت کا تقریباً 40 فیصد حصہ منہدم ہو گیا تھا اور باقی حصہ بھی شدید مخدوش ہے۔ کے ایم سی کے عملے نے عمارت کے اطراف لوہے کی شٹرنگ لگانے کے لیے کھڈے کھودنا شروع کر دیے ہیں جبکہ عمارت کو پلاسٹک کی گرین جالی سے بند کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:۔  سانحہ گل پلازہ،لاش نہ سہی،بیٹے کی کوئی نشانی یا باقیات ہی دے دیں،والد کی درد بھری اپیل

 

ٹیکنیکل ٹیم نے بھی عمارت کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کے مطابق سرچ آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور عمارت کا بیشتر حصہ کلیئر ہو چکا ہے۔

سانحہ گل پلازہ میں اب تک 73 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 79 افراد لاپتا ہیں۔ ڈی این اے کے ذریعے اب تک 55 افراد کے لواحقین نے نمونے فراہم کیے ہیں، اور 23 جاں بحق افراد کی شناخت مکمل ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔