کراچی: چین کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ بحری جہاز کے ذریعے کراچی پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ کھیپ میں 1000 سلیپنگ بیگز، 14 ہزار خیمے اور 12 ہزار کمبل شامل ہیں، جو این ڈی ایم اے کے کراچی ویئر ہاوس منتقل کر دیے گئے ہیں۔
قبل ازیں، 26 دسمبر 2025 کو چین کی تیسری امدادی کھیپ میں 100 کشتیاں، 5 ہزار خیمے اور 8 ہزار کمبل شامل تھے۔ دوسری کھیپ 4 اکتوبر 2025 کو پہنچی جس میں 16 ہزار کمبل، 700 خیمے، 1000 لائف جیکٹ اور 4 ہزار سلیپنگ بیگز شامل تھے، جبکہ پہلی کھیپ 28 ستمبر 2025 کو پہنچی جس میں 9 ہزار کمبل اور 300 خیمے شامل تھے۔
چین سے اب تک کل چار امدادی کھیپیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں مجموعی طور پر 45 ہزار کمبل، 20 ہزار خیمے، 100 کشتیاں، 1000 لائف جیکٹ اور 5 ہزار سلیپنگ بیگز شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے نے اعلان کیا ہے کہ امدادی سامان ضرورت کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فوری فراہم کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos