مری: ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) مری ڈاکٹر رضا تنویر نے شہریوں اور سیاحوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آج شام سے کل شام تک مری میں شدید برفباری کا امکان ہے۔
ڈی پی او نے ہدایت کی کہ رات کے وقت مری کا سفر نہ کیا جائے کیونکہ شدید سردی اور برف کی موجودگی کے باعث سڑکیں شیشے جیسی سخت تہہ میں تبدیل ہو سکتی ہیں، جس سے گاڑیوں کے بریک کام نہیں کریں گے اور اندھیرے یا دھند میں سفر انتہائی خطرناک ہو جائے گا۔
ڈاکٹر رضا تنویر نے شہریوں سے کہا کہ مری روانگی سے قبل گاڑی کی مکینیکل فٹنس چیک کی جائے، فیول ٹینک فل رکھیں اور بریک، وائپرز، ہیٹر اور ڈی فوگر کو صحیح حالت میں یقینی بنائیں۔ مزید برآں، ٹائروں پر سنوچین کے بغیر کسی گاڑی کو مری میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos