لوئرچترال:مقامی شکاری ذیشان ناصر نے ہمالین آئی بیکس کا کامیاب شکارکرلیا

 

چترال: لوئر چترال کے مقامی شکاری ذیشان ناصر نے وادی ارکاری میں ہمالین آئی بیکس کا شکار کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ترجمان لطیف الرحمان کے مطابق شکار شدہ ہمالین آئی بیکس کی عمر 10 سال تھی اور اس کے سینگوں کی لمبائی 43.5 انچ ریکارڈ کی گئی۔ یہ شکار جاری ٹرافی ہنٹنگ سیزن کے دوران ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ وادی ارکاری میں مؤثر حفاظتی اقدامات کے باعث ہمالین آئی بیکس کی آبادی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ٹرافی ہنٹنگ کے قوانین کے مطابق شکار سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد حصہ مقامی ویلیج کنزرویشن کمیٹیوں کو دیا جاتا ہے، جو تعلیم، صحت اور دیگر مقامی فلاحی منصوبوں میں استعمال ہوتا ہے۔

ماہرین نے ٹرافی ہنٹنگ کو جنگلی حیات کے تحفظ اور پائیدار سیاحت کے فروغ کے لیے ایک کامیاب ماڈل قرار دیا ہے، جس سے نہ صرف قدرتی وسائل کا تحفظ ممکن ہو رہا ہے بلکہ مقامی کمیونٹی کو بھی معاشی فائدہ پہنچ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔