کراچی : گل پلازہ کی عمارت پیر 26 جنوری کو جزوی طور پر سیل کردی گئی ۔
عمارت جزوی سیل ہونے کے باوجود لاپتہ افراد کی باقیات کی تلاش جاری رہے گی اس کے بعد گل پلازہ کی عمارت گرا دی جائے گی۔
عمارت کے اطراف لوہے کی شٹرنگ لگانے کا کام جاری ہے، ٹیکنیکل ٹیم نے عمارت کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق پہلے عمارت کی بیسمنٹ میں آگ لگی، بیسمنٹ میں موجود داخلی اور خارجی راستوں پر تالے لگے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے ویڈیوز اور دیگر شواہد سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔
حکام کے مطابق گل پلازہ میں آگ 17 جنوری کی شپ لگی تھی۔گل پلازہ کی آگ سے 1200 دکانیں متاثر ہوئی، اور ایک حصہ زمین بوس ہوا۔
حکام کے مطابق گل پلازہ کو آج سیل کرکے مسمار کرنے کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos