پاک افغان سرحد پر شدید برفباری، پاک فوج اور ایف سی جوان ہائی الرٹ

 

پاک افغان سرحدی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے، تاہم ان حالات کے باوجود پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے جوان مکمل طور پر الرٹ ہیں اور سرحدی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

منفی درجہ حرارت اور برفانی طوفان کے باوجود سیکیورٹی فورسز کے اہلکار چاک و چوبند ہیں اور کسی بھی ممکنہ دراندازی یا غیر قانونی سرگرمی کو روکنے کیلئے موثر نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سخت موسمی حالات بھی جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ عزم کو متاثر نہیں کر سکے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی مسلسل موجودگی اور مستعدی سرحدی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

قوم اپنے محافظوں کی قربانیوں، عزم اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جو ہر حال میں وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے تیار رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔