اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے وزیرداخلہ کی سخت ہدایات

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے جائیداد پر قبضے سے متعلق درج کی جانے والی کسی بھی شکایت پر ڈپٹی کمشنر سات روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے ملکیتی حقوق کا مکمل تحفظ حکومت کی ترجیح ہے اور کسی کو بھی ان کی جائیداد پر ناجائز قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری نہایت اہم ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کیلئے تیز رفتار، شفاف اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ان کا اعتماد مزید مضبوط ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔