نئے کرنسی نوٹس کی چھپائی کابینہ کی منظوری کے بعد شروع ہوگی،اسٹیٹ بینک

نئے کرنسی نوٹس کی تیاری آخری مرحلے میں، اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بعد چھپائی شروع ہوگی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد دو سے تین مختلف مالیت کے نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹس کی چھپائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے پیر کو مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ نئے کرنسی نوٹس کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور کابینہ کی منظوری ملتے ہی چھپائی شروع کر دی جائے گی۔

گورنر نے بتایا کہ نئے نوٹس فوری طور پر مارکیٹ میں نہیں آئیں گے بلکہ مرحلہ وار گردش میں لائے جائیں گے تاکہ موجودہ کرنسی نوٹس کو مناسب طریقے سے تبدیل کیا جا سکے۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ سب سے پہلے کونسی مالیت کے نوٹس متعارف کروائے جائیں گے۔ اس وقت ملک میں 10، 20، 50، 75، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نوٹس زیر گردش ہیں۔

جمیل احمد کے مطابق کرنسی نوٹس کے نئے ڈیزائن کی تیاری جدید تقاضوں کے مطابق اور بین الاقوامی ماہرین کی مدد سے کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے تجاویز کا جائزہ لیا اور اس معاملے کے لیے کابینہ کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔