پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 89 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ایک لاکھ 89 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 89 ہزار 434 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 91 ہزار 32 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا تھا،

تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک مندی کے اثرات بھی دیکھنے میں آئے اور کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 579 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 88 ہزار 587 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔