فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پنجاب کے تمام اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم شروع ، مریم نواز کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (AI) کی تعلیم شروع کر دی ہے، جس کے تحت کلاس ششم سے آٹھویں تک کے طلبا کو کمپیوٹر سائنس یا AI میں سے انتخاب کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ آج سے پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ہر بچہ، بلا امتیاز، جدید ڈیجیٹل اور تجزیاتی آلات اور جدید دنیا سے مقابلہ کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے لیس ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے تمام اسکولوں میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے استعمال کو لازمی قرار دیتے ہوئے اس مقصد کے لیے پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ کے ارکان کی طرف سے لاہور میں منعقد ہونے والی آفیشل ورکشاپ ’امپاورنگ پنجاب ود اے آئی‘ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس کی قیادت وزیراعلیٰ مریم نواز نے کی جہاں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزرا کو اے آئی کی باقاعدہ ٹریننگ دے دوران ورکشاپ میں پنجاب کابینہ کے ارکان کو گوگل جیمنائی کے مؤثر استعمال پربریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔