فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور: من پسند نمبر پلیٹس کی نیلامی ، عمران خان کی باری نہیں آئی

پشاور : من پسند نمبر پلیٹس کی نیلامی کر دی گئی ،عمران خان کے نام سے منسوب نمبر پلیٹس نیلامی کیلیے  پیش نہیں کی گئیں، وزیر-1 کی سب سے مہنگی بولی لگائی گئی جو 1.5 کروڑ میں فروخت ہوئی۔
پشاور کے نشتر ہال میں گاڑیوں کی من پسند نمبر پلیٹس کی نیلامی جاری ہے، جہاں عوامی دلچسپی عروج پر ہے۔ نیلامی میں ‘وزیر-1’ نمبر پلیٹ سب سے زیادہ بولی کے ساتھ 1 کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔
دیگراہم بولییوں میں آفریدی-1: 1 کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خریدی جبکہ خان-1: 1 کروڑ 11 لاکھ روپے میں ایم پی اے نیک محمد خان نے حاصل کی۔
پشاور-1: 1 کروڑ روپے، ہری پور-1: 80 لاکھ روپے، یوسفزئی-1: 49 لاکھ روپے، درانی-1: 16 لاکھ 60 ہزار روپے،صوابی-1: 12 لاکھ روپے،مالاکنڈ-1: 12 لاکھ روپے،ڈی آئی خان-1: 11 لاکھ روپے، گنڈاپور-1: 10 لاکھ 80 ہزار روپے میں فروخت ہوئی۔
محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کے مطابق 11 نمبر پلیٹس کی نیلامی مکمل ہو چکی ہے، جن سے 5 کروڑ 81 لاکھ 90 ہزار روپے کی آمدن حاصل ہوئی۔تمام نمبر پلیٹس کا بیس پرائز 10 لاکھ روپے مقرر تھا۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق عمران خان-1 اور عمران خان-804” نیلامی میں پیش نہیں کی گئیں دونوں نمبر پلیٹس کو بعد ازاں ای-آکشن میں شامل کیا جائے گا، جہاں زر داری، شریف اور بھٹو کے ناموں پر مشتمل پلیٹس بھی پیش ہوں گی، جس سے مزید ریونیو کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔