فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایبٹ آباد: 3بہنوں کے اکلوتے بھائی کی ڈی ایچ کیو اسپتال میں دردناک موت

ایبٹ آباد کے ڈی ایچ کیو hospital سے ڈاکٹر وردہ کے اغوا اور قتل کے بعد ایک اور دردناک کہانی سامنے آ گئی ۔

3 بہنوں کے بھائی کو اپینڈکس کے علاج کے لیے اسپتال لایا گیا، لیکن آپریشن کے بعد وہ دو دن تک ہوش میں نہ آسکا اور تیسرے روز انتقال کرگیا۔

منگل کی شب ورثا نے میت hospital کی ایمرجنسی کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔

13 سال حسنین تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جسے اپینڈکس کے درد کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد لایا گیا جہاں اس کا آپریشن کیا گیا مگر اسے ہوش نہ آیا۔

حالت تشویشناک ہونے پر حسنین علی کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

لواحقین حسنین کی میت کے ساتھ ڈی ایچ کیو پہنچ گئے جہاں انہوں نے ہسپتال ایمرجنسی کے سامنے میت رکھ کر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمے دار ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔