حیدرآباد اور قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کے جھٹکے

حیدرآباد اور بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کی شدت 3.1 جبکہ حیدرآباد میں 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی زیرِ زمین 16 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز بلوچستان کے علاقے مسلم باغ سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کے روز بھی بلوچستان کے علاقے دالبندین اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 اور گہرائی 66 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اس زلزلے کا مرکز دالبندین سے 47 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔