پاکستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، تاہم شدید سردی اور برفباری کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات برقرار ہیں۔ آزاد کشمیر اور مری کے بیشتر علاقوں میں برفباری رُک گئی ہے، مگر شدید سردی کے باعث پارہ منفی 13 ڈگری تک گر گیا۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے، جس سے شہریوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ ایبٹ آباد، نتھیاگلی، ایوبیہ اور تھنڈیانی سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں ہر سو سفیدی چھا گئی ہے۔
برفباری کے بعد کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گلگت بلتستان کے پہاڑ بھی برف کی سفید چادر سے ڈھک گئے ہیں، جس سے قدرتی مناظر دلکش تو ہیں لیکن عوام کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
متعلقہ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور ضروری حفاظتی اقدامات اختیار کریں تاکہ برفباری اور سردی کے دوران کسی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos