کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ آج سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس نے خریداروں کو حیران کر دیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 211 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی قیمت 5 ہزار 293 ڈالر کی نئی بلند سطح تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 21 ہزار 100 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں 18 ہزار 090 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے ریکارڈ کی گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 271 روپے اضافے کے بعد 11 ہزار 911 روپے تک پہنچ گئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 232 روپے بڑھ کر 10 ہزار 211 روپے ہو گئی۔
تاجروں کے مطابق عالمی معاشی بے یقینی اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos