اسلام آباد: آئندہ ہفتے2اہم ممالک کے صدور پاکستان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قازقستان اور ازبکستان کے صدور آئندہ ہفتے پاکستان کا الگ الگ دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کہنا ہے کہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے دورۂ پاکستان کا شیڈول فائنل ہو گیا ہے۔قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف 3 اور 4 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان ریلوے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos