فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوات کے تعلیمی اداروں پر دہشت گردی کے سائے ، تھریٹ الرٹ جاری

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بالخصوص بچیوں کے اسکولوں کو نشانہ بنانے کے حالیہ دہشت گرد واقعات کے پیش نظر ضلع سوات کے تمام تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف سوات، زرعی یونیورسٹی، ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز یونیورسٹی، سرکاری و نجی اسکولوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں، اضافی چوکسی اختیار کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کیلئے احتیاطی و حفاظتی اقدامات پر فوری عملدرآمد کریں۔

، مراسلے کی نقول ضلعی پولیس افسر سوات، انٹیلی جنس بیورو، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ملٹری انٹیلی جنس، آئی ایس آئی اور ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ سکیورٹی ادارے باہمی رابطے کے ساتھ تعلیمی اداروں کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔