لاہورمیں خاتون اور بچی کھدی ہوئی سیوریج لائن کے اندرگریں،ریسکیو۔ تلاش جاری۔ شناخت بھی ہوگئی

 

لاہور میں خاتون اور بچی کھلی سیوریج لائن میں گریں۔واقعہ بھاٹی دروازہ اور داتادربار کے قریب پیش آیا ۔ پرندہ مارکیٹ میں انتظامیہ نے کھدائی کررکھی تھی۔ریسکیوحکام کے مطابق،مناسب روشنی نہ ہونے کی وجہ سے دونوں سیوریج لائن میں گریں۔پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کی شاخت 24سالہ سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے، اس کے ساتھ 10ماہ کی بیٹی ردا تھی۔

 

ابتدائی طورپر بتایاگیاتھاکہ ماں بیٹی کھلے مین ہول میں گریں لیکن جب ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو واضح ہوا کہ حادثہ ماں بیٹی کے سوریج لائن میں گرنے سے پیش آیا،لائن کا کچھ حصہ اوپر سے کور نہیں تھا ۔

 

ریسکیو 1122 کے مطابق سیوریج لائن میں گرنے والی ماں اور بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

واسا ترجمان کا کہناہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ٹریفک انجینیئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی(ٹیپا)کے جاری ترقیاتی منصوبے کے دوران پیش آیا۔واسا اعلامیے کے مطابق منصوبے پر کام کے سلسلے میں متعلقہ ادارے کی جانب سے مین ہولز کھولے گئے تھے۔

 

واسا ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی افسران اور عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔