کراچی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر، دو راہگیر جاں بحق

 

کراچی کے علاقے سبزی منڈی کے قریب ناردرن بائی پاس پل پر ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو راہگیر جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے ایک کی شناخت 26 سالہ ریحان کے نام سے ہو گئی ہے

 

جبکہ دوسرے راہگیر کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور نامعلوم گاڑی کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔