کراچی: بھارت میں نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے، تاہم پاکستان میں ابھی تک کسی کیس کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: نیپا وائرس کے خدشات،پاکستان میں ہائی الرٹ، سرحدوں پر سخت اسکریننگ شروع
محکمہ صحت کے مطابق وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہیں۔ تمام سرکاری و نجی اسپتال الرٹ ہیں اور وفاقی وزارت صحت کی گائیڈ لائنز پر عمل جاری ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مشکوک علامات کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رابطہ کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos