چوری کے خطرات کے پیش نظر اسٹیل ملز کے اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ
نیلامی کے ذریعے اثاثوں کی حفاظت اور مالی خسارے کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
January 29, 2026 · قومی
قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے بعض اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام چوری کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ اسٹیل ملز کی 11 کے وی کی بجلی کی تاریں بھی چوری ہو چکی ہیں۔ علاوہ ازیں، پاکستان اسٹیل ملز بند ہونے کے باوجود 27.5 کروڑ روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا، جس میں سے گزشتہ ماہ 2.5 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔
حکام کے مطابق نیلامی کے ذریعے اثاثوں کی حفاظت اور مالی خسارے کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔